سکینہ لیون (Sakina Levin)
لائسنس یافتہ پیشہ ور کونسلر امیدوارکثیر السانی عملہ جاتی تھیراپسٹ، مینیجر تقرری و تعیناتی
رابطہ
یہ/وہ
ڈاؤن ٹاؤن، لیک ویو پر کام کرتی ہیں
773.880.1310 ext.7895
English, اردو, ગુજરાતી, Kiswahili
تعلیم و تربیت
اسناد
- روزویلٹ یونیورسٹی (Roosevelt University)، 2018
- یونیورسٹی آف ہل (University of Hull)، 2009
اقدار و فلسفہ
تھیراپی ہمیں اس بات کی اہمیت پر غور کرنے کا کہتی ہے کہ کون ہماری کہانیاں تحریر کرتا ہے، ہماری کہانی ہمارے مذہب، کمیونٹی، والدین، کسی شریک حیات، آجر، یا سوسائٹی کی جانب سے منسوب محسوس ہوتی ہے۔ اکثر اوقات، ہم ممکنہ مسائل کے بیانیوں کے ساتھ گہری مطابقت کرنے لگتے ہیں۔ ہم کیا ہیں اور ہمیں کیسا ہونا چاہیئے، اس بارے میں لوگ ہمیں جو بتاتے ہیں ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ یہ پیغامات ہمیں اس یقین کی جانب لے جا سکتے ہیں کہ ہم بے وقعت ہیں یا بدسلوکی کے لائق ہیں؛ یہ کہ ہم ناکام ہیں یا تبدیل ہونے کے قابل نہیں۔ میری تیھراپی کی حکمت عملی ان بیانیوں کو از سر نو تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرتی ہے؛ تاکہ ہم اپنی زندگیوں، انتخابات، اور فلاح و بہبود کے اختیار اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔
میرے کام کے اندر ایک اہم توجہ طلب پہلو مذہبی صدمات سے گزر کر آنے والوں اور دیگر حقیقی شناخت کی قبولیت میں حائل بنیادی مشکلات میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ ہم میں سے جو افراد مذہب کی جانب سے نقصان اٹھاتے ہیں، مذہب کی جانب سے لاگو کردہ اصول انہیں یوں معلوم ہوتے ہیں جیسے انہوں نے ہماری زندگی کو مشکلات کے پتھروں سے تعمیر کیا ہے؛ وہ پتھر جو ہمارے اہل خانہ، کمیونٹی یا جس کو بھی ہم اپنا خدا مانتے ہیں اس کی جانب سے لادے گئے ہوں۔
تیھراپی میں، ہم اپنی کہانیوں کی از سر نو تحریر کی تغیراتی طاقت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ جو اگرچہ مزاحمت سے بھرپور ہوتی ہے، لیکن دوبارہ سے قلم اور کاغذ طلب کرنے کا یہ عمل بااختیار بنانے کا ایک گہرا تجربہ ہو سکتا ہے۔ مل کر، ہم ندامت، شرمندگی، تنہائی، خاندان کی جانب سے قبول نہ کیا جانا، چرچ کی جانب سے مذہبی حقوق سے اخراج یا اعلیٰ قوت یا مقصد کے نقصان کا سامنا کرتے ہیں۔
مذہبی صدمے سے صحتیابی میری ذاتی کہانی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اسلام سے دوری کے میرے ذاتی سفر میں، میں اس جدوجہد میں کسی کی ذات پر – کسی کے انتخابات، عقائد، اور ترجیحات پر بھروسہ قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے اپنے ذاتی تجربے کی حامل ہوں۔ میرا کاؤنسلنگ کا اسٹائل تسلیم و رضا اور دردمندی پر مبنی ہے۔ میں اس خاصیت کو سننے کے لئے ہمہ تن گوش رہتی اور کھلا ذہن رکھتی ہوں جو آپ کو منفرد بناتی ہے۔ نہ تو میں آپ کی زندگی میں، نہ ہی صحیح غلط میں خود کو ماہر کے طور پر پیش کرنے یا ماہر بننے کو اپنا مطمع نظر سمجھتی ہوں۔ میں آپ کی سطح پر آنا چاہتی اور آپ کو مکمل تعاون دینا چاہتی ہوں۔
مہارت کے شعبے اور اسپیشلائزیشن
- مذہبی صدمہ/مذہب پر اعتراض کرنا یا ترک کرنا (مسلمان، شاہدین ہیووہ، مورمنز، کیتھولکس، یہود، اور دیگر تمام)
- روایتی خاندانی اور ثقافتی تجربات (بشمول گجراتی اور اردو زبان میں دو لسانی تھیراپی)
- برص کے ساتھ زندگی
- ڈپریشن، بے چینی، ذہنی دباؤ
- امیگریشن اور ثقافتی قبولیت
- شناخت کی دریافت، فروغ، اور انفرادیت پذیری (Intersectionality)
- خاندانی ماخذ پر خدشات
- نقصان، صدمہ، اور غم
…میں کام کرتی ہوں ہمرا
- افراد (بالغان)
خصائص
- ثقافتی طور پر مثبت
- متعلقہ
- انتخابی
- LGBTQ کی مثبت پریکٹس
- نسوانیت پر مبنی طرز عمل
- شعوری رویے کی تھیراپی (Cognitive Behavioral Therapy, CBT)
- نفسِ حرکی پر مبنی طرز عمل
- بیانیہ تھیراپی
- مبنی بر قوت
- صدمے پر مرکوز
- وجودیت پر مبنی